ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
اقلیتی نشست: مسلم لیگ (ن) دستبردار، جے یو آئی کے گوپال سنگھ بلا مقابلہ کامیاب

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی اقلیتی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا، جس کے بعد جے یو آئی کے گوپال سنگھ بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہو گئے۔
وفاقی وزیر امیر مقام اور جے یو آئی کے صوبائی صدر مولانا عطا الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) نے اقلیتی نشست پر جے یو آئی کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اپوزیشن کی کوشش ہے کہ تمام نشستوں پر باہمی اتفاق رائے سے فیصلے ہوں۔ تاہم اگر اتفاق نہ ہوا تو اپوزیشن جماعتیں مل کر الیکشن میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی دستبرداری کے بعد گوپال سنگھ کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















